ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ضلع منڈی بہاوالدین میں قائم یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔

 منڈی بہاوالدین، (   میاں شریف  زاہد   )

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ضلع منڈی بہاوالدین میں قائم یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کی طالبات کی سفری سہولیات کیلئے 2 جدید نئی بسوں کی فراہمی پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ساجد احمد تارڑ، پروفیسرز اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات (سب کیمپس) پروفیسر ساجد احمد تارڑ نے یونیورسٹی کے سب کیمپس اور نئی بسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کی طالبات کو یونیورسٹی آنے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا تھا، 

ان مشکلات کے پیش نظر طالبات کیلئے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 نئی جدید سفری سہولیات سے آراستہ بسوں کی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بسیں طالبات کیلئے یونیورسٹی آنے اور گھر جانے کیلئے بہترین ٹرانسپورٹ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ طالبات کی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بسیں شوگر ملز روڈ، آہلہ، ماجھی اور ملکوال کے درمیان چلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرات کیمپس کی طالبات کا بسیں فراہم کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کو آج پورا کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں،

یونیورسٹی کیلئے جلد زمین حاصل کر کے یونیورسٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ 

یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس کی طالبات نے بسوں کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر گجرات یونیورسٹی سب کیمپس کا شکریہ ادا کیا۔

Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab’s Updates Empowering the people CM Maryam Nawaz Updates  CM Punjab Official  Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Maryamazing Maryam Nawaz Sharif.Official Team MNS Marriyum Aurangzeb DGPR Punjab Minister Information & Culture Punjab  PML-N Punjab PML(N) Deputy Commissioner Mandi Bahauddin Deputy Commissioner MBDin Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Secretary Punjab PMLN Digial

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views