ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی کینٹین کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے،
غریب مریضوں کے لواحقین ہسپتال میں بھی لٹنے پر مجبور ،
عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش دوگناہ قیمت پر فروخت، صاف پانی کی بوتل ہو ،
بسکٹس ہوں چائے کا کپ ہو یا سافٹ ڈرنکس انتہائی مہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں،
باہر دور دراز سے آئے ہوئے غریب مریض و لواحقین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ،
کوئی بات کرے تو کینٹین کے بااثر ٹھیکےدار کے ٹھگ دوکاندار دھونس کے ساتھ کہتے ہیں نے یہاں کا ٹھیکہ انتہائی مہنگے داموں لیا گیا آپ نے جو شکایت کرنی ہے کریں ہم اوپر تک حصہ دیتے ہیں یہ بات متعدد ہسپتال میں آئے ہوئے غریب مریض و لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتائی اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود و ڈی سی ڈیرہ غازی خان سے پرزور مطالبہ کیا خدارا اس کا نوٹس لے کر غریب عوام کو استحصال سے بچایا جائے