رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے ہاؤس روبری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے مورخہ 21 جنوری 2024 کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات گئے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 48/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم حسن علی ولد سائیں بخش کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بالا واردات کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی