کراچی: موٹر سائیکل چوری اور چھینا جھپٹی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
*ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔* کی ہدایت پر جناب SPصاحب بلدیہ ڈویژن علی انور سومرو صاحب اور SDPO سعیدآباد کی سربراہی میں انسپکٹر رائو شبیر ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹائون کراچی نے ٹیم کے ہمراہ بمقام پلیہ قائم خانی کالونی سے 02 ملزمان کو تھانہ اتحاد ٹائون سے سرقہ موٹر سائیکل کو کھلی حالت، اور 09 پلاسٹک کے بوروں کے ساتھ گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضہ سے تھانہ اتحاد ٹائون کے مقدمہ الزام نمبر 322/2022بجرم دفعہ 381-اے ت پ کی سرقہ موٹر سائیکل نمبری KHC-6082 کھلی حالت میں برآمد۔
جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 09 عدد پلاسٹک کے بورے جن میں دیگر سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کےپارٹس موجود ہیں برآمد۔
ملزمان کی شناخت زیل ناموں سے ہوئی ہے۔
1. یوسف ولد الیاس
2. ندیم ولد عبدالجبار
ملزمان کو مقدمہ بالا میں گرفتار کرکے AVLC بلدیہ ڈویژن کے حوالے کیا گیا تاکہ دیگر برآمدہ موٹر سائیکل کے پارٹس کے متعلق معلومات ہوسکے۔