کراچی۔ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی

کراچی۔(ای این آئی)ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سابقہ اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس

اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ادارہ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان کی غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے کہ ارشد افتخار کے وسیع تجربہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر

افسران ادارہ کو مثبت سمت کی جانب گامزن کریں گے۔ ارشد افتخار صدیقی حاضر سروس کے دوران ہمیشہ دفتری اوقات کے پابند رہے جبکہ دفتری امور کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں خاطر نہیں لائے اور ادارہ کے بہترین مفاد کے لئے ہر وقت کوشاں رہے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے، ممبر فنانس کے ڈی اے،چیف انجینئر کے ڈی اے اور تمام شعبہ جاتی افسران نے ارشد افتخار صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس افتخار صدیقی کا خلا پُر کرنا مشکل ہے۔ ارشد افتخار صدیقی کے لئے مستقبل قریب میں ادارہ کے دروازے کھلے رہیں گے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ارشد افتخار صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، ممبر فنانس ورئیل اندھر اور ممبر ٹیکنیکل / چیف انجینئر طارق رفیع نے سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی پیش کی۔ تقریب میں ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، ممبر فنانس ورئیل اندھر، ممبر ٹیکنیکل / چیف انجینئر طارق رفیع، کے ڈی اے کے تمام شعبہ جاتی افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views