رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے ڈی آئی جی عمران یعقوب کی زیر نگرانی مدد گار 15 سچل یونٹ کے اہلکاروں کی بہادری پر انکو شاباش دی
کالر فرمان کی اطلاع پر مددگار 15 سچل کی ٹیم فوری طور پر کالر سے رابطے کے لئے روانہ ہوئی
مددگار 15 سچل سے ASI محمد رفیق جائے وقوعہ پر پہنچ کر کالر سے ملے اور کالر کے ہمراہ ڈکیتوں کا پیچھا کیا
اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی
جوابی فائرنگ میں دو ڈکیت گرفتار کئے جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مدعی سے چھینا ہوا سامان برآمد کیا
ملزمان اور برآمدہ سامان کو مددگار 15 سچل نے متعلقہ تھانے کے سپرد کر دیا