کراچی۔بہاری کمیونیٹی پاکستان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اہم میٹنگ مورخہ 16 ستمبر بروز پیر محترم آفتاب عظمت صاحب کے دولت کدے پر منعقد ہوئی۔

 

بہاری کمیونیٹی پاکستان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اہم میٹنگ مورخہ 16 ستمبر بروز پیر محترم آفتاب عظمت صاحب کے دولت کدے پر منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں اہم سیاسی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خصوصاً سندھ اسمبلی میں ماروی راشدی کے بہاری برادری کے خلاف کئے جانے والے سندھ اسمبلی کی تقریر پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کے بہاری برادری اس نفرت انگیز لسانی تقریر کے خلاف اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور ماروی راشدی کے معافی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہو گی۔

1، صدر بہاری کمیونٹی پاکستان جناب فخر الزماں ملک سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی ممبر اسمبلی ماروی راشدی کے بیان کے حوالے سے کی جانے والی احتجاجی پریس کانفرنس اور اس کے بعد کے سیاسی کوششوں سے برادری کو آگاہ کیا اور  مستقبل کی حکمت عملی سے کمیونٹی ممبران کو اعتماد میں لیا۔

2، کمیٹی ممبران نے اب تک ئے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔

3، مختلف برادر تنظیمات کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کمیونٹی کے کام میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون اور رابطے کو مظبوط بنانے کے عمل میں شامل اشتیاق عالم ،آفتاب عظمت، محمّد آفتاب، ظفر اقبال، اسد اللّہ صدیقی، اور حسنین ہاشمی کی کوششوں کو سراہا گیا اور روابط کو مظبوط اور عملی تعاون کے مستقل عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

5، شناختی کارڈ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا جایزہ لیا گیا۔

6، کمیونٹی کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی عملی کوششوں پر تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس غیر معمولی میٹنگ میں صدر بہاری کمیونٹی پاکستان محترم فخر الزماں ملک، سید مقبول عالم، آفتاب عظمت، اسداللہ صدیقی، اشتیاق عالم ،اشفاق سعدی، فراز صدیقی، محمد آفتاب، شاہنواز ملک، ظفر اقبال، وقاص شیخ اور حنا فاطمہ نے شرکت کی،

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views