کراچی۔تیاریاں مکمل، شہری جلد ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے بنا سکیں گے، ڈی آئی جی

 

تیاریاں مکمل، شہری جلد ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے بنا سکیں گے، ڈی آئی جی

کراچی( ای این آئی)سندھ پولیس کے تحت صوبے بھر کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے تحت شہری اب اپنے ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے خود بنا سکیں گے،۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لائسنسنگ اقبال دارا نے میڈیا کو بتایا کہ اس انقلابی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں بہت جلد وزیراعلی سندھ یا کسی اور شخصیت سے اس سسٹم کا افتتاح کرایا جائے گا۔ان کی کوششوں سے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ اور موبائل فون ایپ تیار کرلیا گیا ہے۔ ہر شہری اپنے موبائل فون نمبر سے ویب سائٹ یا ایپ پر لوگن آئی ڈی بنائے گا۔ شہری اپنے لرنر لائسنس، پہلے سے بنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ گھر بیٹھے ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ شہری کمپیوٹر یا موبائل سے اپنی تصویر اپلوڈ کریں گے، آن لائن فارم پر تمام مطلوبہ ڈیٹا پوسٹ کیا جاسکے گا۔ میڈیکل یا فٹنس فارم بھی آن لائن ہی جمع کیا جائے گا۔ سسٹم میں موجود ایپ سے شہری کسی بھی آپشن سے لائسنس فیس کی ادائیگی کرسکے گا۔ شہری ایپ یا ویب سائٹ پر ہی تمام معلومات درست ہونے کا ڈیکلریشن خود دے گا۔ تمام ڈیٹا جمع ہونے کے بعد شہری کو ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ لرنر لائسنس شہری اپنے پرنٹر سے خود پرنٹ کر سکے گا جبکہ دیگر دیگر لائسنس شہری کے دیئے گئے پتے پر کوریئر کے ذریعے گھر پر بھیجے جائیں گے۔ ڈی آئی جی اقبال دارا نے بتایا کہ اس سے قبل بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کیلئے پاکستان آنا پڑتا تھا مگر اب وہ اپنا انٹرنیشنل پرمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بیرون ملک بیٹھے کرسکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لائسنس پاکستان میں دیے گئے پتے پر بھیجے جائیں گے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views