![]() |
حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
موجودہ حکومت آمرانہ طرز جمہوریت پر گامزن ہوکر غریبوں کے حقوق کا استحصال کررہی ہے، شاداب رضا نقشبندی
آئی ایم ایف کی مشاورت سے سخت معاشی پالیسی اور مہنگائی کا بجٹ بنانا عوام دشمنی ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
حکمران غریب عوام کو غلامی کا طوق پہنانا چاہتے ہیں عوام دشمن بجٹ کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے، شاداب رضا نقشبندی
معاشی پالیسیاں بندکمروں میں آئی ایم کی مشاورت سے بنے گی تو اس کے منفی اثرات ہی رونما ہونگے، شاداب رضا نقشبندی
ملک کو قرضوں سے نجات دلانے غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے بر عکس کام کیا جارہا ہے، شاداب رضا نقشبندی
حکمران ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے مستحکم پالیسی بنانے کیلئے محب وطن تعلیم یافتہ نئی نسل کو آگے لایا جائے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے،آئی ایم ایف کی مشاورت سے سخت معاشی پالیسی اور مہنگائی کا بجٹ بنانا عوام دشمنی ہوگا،حکمران غریب عوام کو غلامی کا طوق پہنانا چاہتے ہیں عوام دشمن بجٹ کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے،گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں 400فیصد سے زائدضافہ ہوچکا بجٹ میں گیس کو مزید مہنگا کرنا غریبوں سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے،موجودہ حکومت آمرانہ طرز جمہوریت پر گامزن ہوکر غریبوں کے حقوق کا استحصال کررہی ہے،ایسا محسوس ہورہا ہے ملک چلانے کا سارا نظام آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے،ملک کو قرضوں سے نجات دلانے غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے بر عکس کام کیا جارہا ہے،آئی ایم ایف کی قرضوں کی رقم سود کی مد میں آدھی سے زیادہ ریٹرن ہوجاتی ہے اور اس کا بوجھ غریب پر ڈال دیا جاتا ہے،حکمران ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے مستحکم پالیسی بنانے کیلئے محب وطن تعلیم یافتہ نئی نسل کو آگے لایا جائے، معاشی پالیسی مرتب کرنے سے قبل ملک کی تمام اکائیوں کو اعتماد میں لیا جائے، معاشی پالیسیاں بندکمروں میں آئی ایم کی مشاورت سے بنے گی تو اس کے منفی اثرات ہی رونما ہونگے،معاشی پالیسی بنانے کیلئے ملک کی قومی فیڈریشن کی تنظیموں کے سربراہان کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے،غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ایسے حالات میں پالیسیاں بھی غریب مخالف بنائی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک کے عوام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں اگر یہ حکومت کی منفی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو کوئی روک نہیں سکے،آزاد کشمیر کے عام کی طرح ملک کے عوام اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنے کی تیاریاں کررہے ہیں،بہتر ہوگا حکومت عوام دوست معاشی پالیسیاں مرتب کرئے،عوام کو ریلیف دے اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردے۔#