عوامی نمائندہ وہ ہے جو عوام کی ایک آواز پر عوام کے درمیان موجود ہو۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی(پی ایس 99) فرحان انصاری بھائی نے اس بات کو ثابت کر دکھایا۔
گلزار ہجری یوسی 6 میٹروول بلاک ون میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر عوام الناس کی شکایت پر سید فرحان انصاری بھائی نے علاقے کا وزٹ کیا اور عوامی مسائل جلد حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 10 دن کے اندر اندر پانی کا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔ جب کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے لئے بھی کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کرکے اس مسئلے کو حل کرنے
کی پوری کوشش کروں گا۔
علاقے میں چلنے والے گھروں کے اندر پانی کے غیرقانونی ہائیڈرنٹ اور پلانٹ کے خلاف ایک ہفتے میں کاروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔
علاقے میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور سیکیورٹی سے متعلق شکایتیں سنیں اور علاقہ مکینوں کو اپنی سطح پر بیرئیرز اور سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اہل محلہ نے فرحان انصاری بھائی کا علاقے میں تشریف لانے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسائل جلد ہوجائیں گے کیونکہ آپ ہمارے ساتھ ہمارے درمیان موجود ہیں یہ ہی اس بات کا واضع ثبوت ہے۔
جط کہ اس موقع پر سینئیر صحافی وجنرل سیکریٹری کے یو جے ورکرز زیشان احمد صدیقی،ٹاؤن انچارج پرویز بھائی ٹاؤن کمیٹی اور یوسی کمیٹی بھی موجود تھی۔