مدینہ عوامی محلہ کمیٹی کی نگرانی میں انجمن محمّدی اسکول گلی عقب میں سیوریج لائن کی تبدیلی کام جاری و ساری ہے۔
مدینہ عوامی محلہ کمیٹی بیحد شکر گزار ہے ٹاؤن چیئرمین جناب ملک عارف اعوان اور اورنگی ٹاؤن جناب میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی کے انکی نظر کرم کی بدولت یہ اہم عوامی اشو حل ہوا جو کافی عرصے سے گلی کی عوام پریشانی میں مبتلہ تھے۔
تمام گلی کے رہائشی محمّد شمیم اور محمّد یاسین نے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا مزید عالم شاپ گلی نمبر 4، میں بھی سیوریج لائن تبدیل ہوئی اور مین روڈ پورے مدینہ کالونی کی عوام کی آمد و رفت متاثر ہوری تھی وہاں کی عوام بہت مشکالات میں مبتلہ تھے شکر ہے کے وہاں کا بھی مسلہ حل ہوا سیوریج لائن تبدیلی پر اہل محلہ نے اس اہم دشواری سے نجات پر ذمہ داروں محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔