کراچی۔نیب کا بڑا ایکشن۔۔۔۔۔۔ لینڈ گریبرز کی خیر نہیں دو نمبری اور جعل سازی سے متعلق تمام ڈیٹا طلب

نیب کا بڑا ایکشن۔۔۔۔۔۔ لینڈ گریبرز کی خیر نہیں 

دو نمبری اور جعل سازی سے متعلق تمام ڈیٹا طلب۔۔۔۔۔

*کسی کو بھی عوام کی املاک پر قابض نہیں ہونے دینگے چیف سیکریٹری سندھ*

اور یہاں ہم اپنےناظرین کو اہم خبر سے آگاہ کرتے چلیں کہ کراچی میں موجود متعددکوآپریٹو سوسائٹیز نیب کے ریڈار پر آگئیں نیب کی جانب سے عظیم آباد کوآپریٹو سوسائٹی سمیت متعدد کے خلاف نیب کی جانب سے  انکوائری کا آغاز کردیا گیا 

محکمہ رجسٹرار کوآپریٹو سندھ کو نیب  کی جانب سے مراسلہ جاری  کردیا گیا ۔ مراسلے میں نیب نے محکمہ کوآپریٹو رجسٹرار سندھ سے کراچی میں موجود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹییز میں ہونے والی خرد برد سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دھاندلی پر تمام دستاویزی معاونت طلب کرلی

مراسلے کے مطابق عظیم آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں جعل سازی پر وسیع تحقیقات ہونگی۔ مراسلہ کے مطابق نیب نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور مالی خرد برد اور جعلی الاٹمنٹ سمیت تمام معاملات کی چھان بین کرکے مکمل تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے

 ماضی قبل میں بھی چیف جسٹس کے آمد سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر  عظیم آباد اور دیگر کوآپریٹو سوسائٹییز کے اصل الاٹیز کی جانب سے معزز عدلیہ اور جج صاحبان سے مدد طلب کی گئی تھی جس میں مظاہرین نے شکوہ کیا کہ انیس سو ستر میں یہ سوسائٹی بنائی گئی مگر تاحال ہمیں اپنی پراپرٹی کا قبضہ  نہیں دیا ہے، جعلی ایڈمنسٹریٹر جعلی دستاویزات بنا کے دوسرے لوگوں کو پلاٹ الاٹ کر رہا ہے سندھ حکومت ہماری فریاد سنے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار کوآپریٹو  سے نیب کی جانب سے پی آئی ڈی سی کوآپریٹو سمیت کئی سوسائٹیز کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے جس میں مسلمانان پنجاب سوسائٹی، کاغان کو آپریٹو سوسائٹی ،عریشہ  سوسائٹی  قریشی کوآپریٹو سوسائٹیز آمنہ سوسائٹی سمیت متعدد سوسائٹییز شامل ہیں  ،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دیگر کئی  سوسائٹیز   پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، ماضی میں  محکمہ رجسٹرار کوآپریٹو سندھ نے  ان تمام سوسائٹییز کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔ڈیٹا طلب کرنے کا مقصد اصل  الاٹیز کی جانچ پڑتال سمیت کئی خلاف قانون کاموں پر کاروائی کرنا تھا۔چند روز قبل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ  کو عدالتی احکامات پر کام کرنے کا اگلی سماعت تک کام کرنے کا منع کردیا گیا ہے لینڈ گریبرز اور مافیاز کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پر اس خبر کو سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا گیا۔عدالتی احکامات کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے  اب تک جاری نہیں کیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے نیب کی مکمل معاونت کرنے اور حقائق کو سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا ہے  چیف سیکریٹری سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کی املاک کو محفوظ کرنا اور نوسربازو کو بے نقاب کیا جائے گاسندھ حکومت اپنی عوام کو لینڈ گریبرز کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتی رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر تحقیقات مکمل کرکے نیب کی معاونت کرے اور لینڈ گریبرز کو کیفرکردار تک پہنچائے

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views