کراچی۔کل ہونیوالی تاجروں کی شٹر ڈاؤن پرامن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری

                                   

                          

  پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری کی رضوان عرفان جمیل پراچہ،کاشف صابرانی ودیگر تاجروں سے ملاقات،

کل ہونیوالی تاجروں کی شٹر ڈاؤن پرامن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری

حکومت بتائے وہ کس کے کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے، شاہد غوری

تاجروں پر انکم سے زیادہ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس مانگنا معاشی عدم استحکام کو تقویت دے گا، شاہد غوری

عوام پہلے کئی طرح کے ٹیکس ماچس کی ڈبیا سے لیکر بجلی کے بل تک ادا کررہی ہے، شاہد غوری

 28اگست کو کراچی سے خیبر تک پر امن ہڑتال ہے،پاکستان سنی تحریک کی حمایت کے مشکور ہیں رضوان عرفان چیئرمین کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن

ایسے ٹیکس قبول نہیں جس سے تاجر اور عوام متاثر ہورہے ہوں،ایڈوانس ٹیکس ظلم اور تاجر سے کاروبار چھیننے کے مترادف ہے،رضوان عرفان

کراچی(  )  پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری کے ہمراہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین رضوان عرفان،ال سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ اور آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئر میں کاشف صابرانی ودیگر تاجروں سے ملاقات،پاکستان سنی تحریک کی طرف سے تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت اعلان کردیا،تاجر رہنماؤں سے ملاقات اور رضوان عرفانودیگر تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس کو تاجروں اور عوام پر مسلط کرنا ظلم ہے،حکومت بتائے وہ کس کے کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہے،تاجروں پر انکم سے زیادہ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس مانگنا معاشی عدم استحکام کو تقویت دے گا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی بھائی کی ہدایت پر تاجروں کی شٹر ڈاؤن پرامن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں،عوام پہلے کئی طرح کے ٹیکس ماچس کی ڈبیا سے لیکر بجلی کے بل تک ادا کررہی ہے،حکومت کے ظالمانہ فیصلے تاجروں اور عوام کومعاشی طور پر کمزور کرینگے،آئی پی پیز سے معاہدے فوری طور پر ختم کرکے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،دنیا کی سب سے مہنگی بجلی پاکستان کے عوام کو دی جارہی ہے جس میں کئی طرح کے ٹیکس شامل ہیں،60ہزار روپے ماہانہ کا چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس ظلم کی انتہا ہے،پاکستان سنی تحریک ہمیشہ تاجروں اور عوام کے مسائل اور حق کیلئے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی،اس موقع پر کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمیننے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹیکس قبول نہیں جس سے تاجر اور عوام متاثر ہورہے ہوں،ایڈوانس ٹیکس ظلم اور تاجر سے کاروبار چھیننے کے مترادف ہے 28اگست کو کراچی سے خیبر تک پر امن ہڑتال ہے،پاکستان سنی تحریک کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیشہ تاجر اور عوام کے حق میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views