ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہ عید الالضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں،کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے)
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے (ایم کیو ایم پاکستان) کا ایک ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری بھائی کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدرمحمد عبدالمعروف بھائی، جنرل سیکریٹری قمر عباس بھائی، انفارمیشن سیکریٹری فہیم خان بھائیّ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیرافگن بھائی، سینئر ممبر ذیشان ملک بھائی، سینئر ممبرندیم کھوکھر بھائی، کمیٹی ممبر عادل خان بھائی،کمیٹی ممبر محمد صدیق بھائی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے
اس موقع پر سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعروف بھائی نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید الالضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں کیونکہ ادارے کے ملازمین اور انکے اہل خانہ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں لہذا آج کے اس مہنگائی کے دور میں گھر کے اخراجات بڑی مشکل سے ادا ہوتے ہیں اور اگر تنخواہیں بھی وقت پر نہ مل سکیں تو ملازمین کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔UBL بینک میں آکشن کے09 کڑور روپے موجود ہیں لہذا اس تمام رقم سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے جائیں اور عدالت عالیہ کے Assignee کی منظوری لے لی جائے۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری قمر عباس بھائی نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ادا کردی جائیں تاکہ ملازمین ذہنی سکون کے ساتھ ادارے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں۔