اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز
حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا رلیف دینے کے لئے پرعزم ہے
شرجیل انعام میمن

تمام آر ٹی آیز،ڈی آر ٹی آیز عوام کو رلیف کی فراہمی یقینی بنائیں
سینئر وزیر سندھ
کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کل سے شروع ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ کے موقعے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تحریری طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا مراسلہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ،تمام کمشنرز،ڈی آئی جیز اور ڈی سیز کو بھیج دیا گیا شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا رلیف دینے کے لئے پرعزم ہے مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا طے شدہ کرایوں میں اضافہ کرنے اور من مانی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی سینیئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور مسافروں پر کسی بھی طرح کے غیر ضروری مالی دباؤ کو روکنا ہے تمام آر ٹی آیز،ڈی آر ٹی آیز عوام کو رلیف کی فراہمی یقینی بنائیں اور اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایت پر متعلقہ حکام ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں