رپورٹ۔محمدحسین سومرو

ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے موٹرسائیکل چوری/چھیننے والے چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
ملزمان موٹرسائیکلز کے پارٹس/سامان کھول کر فروخت کرتے تھے اور چیچس پھینک دیا کرتے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو 01 سرقہ شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر 03 موٹرسائیکلز اور 08 چیچس برآمد کرکے 01 اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
1. موٹرسائیکل نمبری KJF-2305 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 268/2024 تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
2. موٹرسائیکل نمبری KMU-9770 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 123/2024 تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔
ملزمان کے مطابق برآمدہ دیگر موٹرسائیکلز اور چیچس بھی چوری شدہ موٹرسائیکلز کی ہیں جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں رضوان ولد محمد عمر، فرقان ولد الیاس، شاہ زیب ولد بابو مستری اور فیضان ولد خرشید راجپوت شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*