فلسطین کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
مساجدوں میں فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی اور مسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کی جائیگی،شاداب رضا نقشبندی
علماء کرام سے اپیل وہ یوم انتباہ مناتے ہوئے جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں،شاداب رضا نقشبندی
غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم سے آگاہ اور اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کی قرار داد بھی منظور کرائی جائے، شاداب رضا نقشبندی
ظالم وجابر کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اُمت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، شاداب رضا نقشبندی
علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں ملک کے عوام کو متنبہ کرین کہ اسرائیلی دہشتگردی اقوام عالم کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،شاداب رضا نقشبندی
فلیگ مارچ کی آڑ میں ہزاروں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا شدید مذمت کرتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کی آڑ میں ہزاروں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی فوج کے حصار میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر قبلہ اول کی بے حرمتی جس سے مسلم اُمہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مخالف تحریک دوسری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،پاکستان سنی تحریک کے تحت،جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منایا جائیگا،مساجدوں میں فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی اور مسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کی جائیگی،اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائینگی،اقوام متحدہ کو زور دیا جائیگا ان کی بے حسی دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل سکتی ہے،ظالم وجابر کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اُمت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے،ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوم انتباہ مناتے ہوئے جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں،،غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم سے آگاہ اور اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کی قرار داد بھی منظور کرائی جائیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرئیلی بربریت کے خلاف دوسرے مرحلے میں جمعۃ المبارک کو یوم انتباہ کے طور پر منانے کی عوام علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں ملک کے عوام کو متنبہ کریں اسرائیلی دہشتگردی اقوام عالم کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل ظلم وبربریت دیکھ کر انسانیت لرز گئی ہے،انسانی حقوق اور سلامتی کونسل جو انسنانیت کا دم بھرتے نہیں تھکتے فلسطین کے معاملے پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں،سلامتی کونسل کی کی غزہ جنگ بندی کی قرار داد اور عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونا انتہائی تشویش ناک اور انصاف کا قتل ہونے مے مترداف ہے۔#