کراچی (ای این آئی رپورٹر ) کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کامیابی پرمبارکباد

 کراچی (ای این آئی رپورٹر )

 کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن  کے صدر منہاج گلفام نے انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پر کراچی بھر میں تمام الیکٹرونکس اینڈ موبائل اور دیگر تاجر برادری کی جانب سے مکمل ساتھ دیکر   کامیاب ہڑتال کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجروں کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے  انہوں نے کہا کہ ہم ہڑتال کے مثبت نتائج نکلنے کی امید رکھتے ہیں اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایف بی آر اور دیگر ٹیکس کے ادارے تاجروں برادری پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کے بجائے اس سے بات چیت کا راستہ اختیار کریں انہوں نے کہا کہ موبائل اور الکٹرونکس کا تمام سامان امپورٹڈ آئٹم ہیں جو ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے منگوائے جاتے ہیں جس کے کاروباری افراد امپورٹ سے لیکر فروخت تک ہر جگہ پر ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں جبکہ اس سے وابستہ 60 فیصد سے زائد تاجر فائلرز ہیں اور حکومت کو ہر سطح پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ،  جبکہ 40 فیصد ایسے تاجر ہیں جو انتہائی کم سرمائے سے کام کررہے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں تاجر دوست اسکیم کے 60 ہزار روپے ماہانہ نوٹسز کی وجہ سے الیکٹرونکس کے تاجروں سے ٹیکس تو نہیں بڑھے گا بلکہ ایف بی آر کی جانب سے کرپشن اور بدعنوانی کے راستے ضرور کھل جائیں گے جن سے تاجر متاثر ہونگے کیونکہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تمام تاجر برادری شدید پریشانی سے دوچار ہےں ،انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو ٹیکس سے خوفزدہ کرنے کے بجائے اسے طریقے اختیار کرے جو چھوٹے دکانداروں کے لئے آسان ہوں ۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views