رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث رپیٹڈ افینڈر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
پولیس نے نشان حیدر چوک کے قریب خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرکے ملزم انس ولد جاوید کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
پلاٹ سے 02 موٹرسائیکل نمبری KNR-4295 اور 01 بلا نمبری موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KNR-4295 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 123/2024 تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔
جبکہ دوسری برآمدہ بلا نمبری موٹرسائیکل کے نمبر رگڑے/مٹائے گئے ہیں جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
گرفتار ملزم رپیٹڈ افینڈر ہے اور قبل از بھی موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں تھانہ تیموریہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔