رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، سرجانی کے ڈی اے ایکشیشن فلیٹ سے ملنے والی نعش کا معاملہ، ملوث ملزمہ و ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ
گزشتہ شب سرجانی کے ڈی اے ایکشیشن فیز 2 سے کچھ روز پرانی نعش مقتول کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
متوفی شخص کی شناخت 43 سالہ سید شاہد علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی تھی۔
واقع/قتل کا مقدمہ الزام نمبر 737/2024 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کیا گیا۔
ایس ایچ او سرجانی و چوکی انچارج محبوب شہید نے ہمراہ ٹیم کاروائیاں کرتے ہوئے 01 خاتون سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ سے مقتول کا موبائل فون اور موقع سے آلہ قتل ہیمر (ہتھوڑا) اور پردہ/چادر جس میں نعش کو لپیٹا گیا تھا برآمد کرلی گئیں ہیں۔
گرفتار ملزمان میں مقتول کا بیٹا بلال ولد شاہد، بہو ماہنور زوجہ بلال اور بلال کے دوست احمر ولد عامر، انعام ولد ولید شامل ہیں۔
ملزم بلال نے اپنی والدہ کو طلاق دینے اور والد کے فلیٹ و پینشن کے چکر میں اپنے والد کو اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔
ملزمہ و ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔