کراچی رپورٹ (ظفر عالم ملک)
میڈیکل ایڈ ٹیم کے سربراہ کامران علی اور آغا ویلفیئر ارگنائزیشن کے بانی آغا رحیم جعفری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر صلاح الدین نے اپنے ٹیم کے ہمراہ انڈس ہسپتال کے ڈپٹی مینجر بلڈ ڈونر موبائللائزیشن عمیر شیخ سے ملاقات کی.اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالے سے میٹنگ کی۔انڈس ہسپتال کے ڈپٹی مینجر عمیر شیخ نے کہا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈونر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے مریضوں اور تھیلیسیمیا کے بچوں تک خون کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آغا ویلفر ارگنائزیشن کے صدر صلاح الدین نے یقین دہانی کروائی کہ وہ میڈیکل ایڈ ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے انڈس ہسپتال کی جانب سے بہت جلد ایک بڑا بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائیں گے اور جو حضرات بلڈ ڈونیٹ کریں گے ان کو یا ان کی فیملی میں سے کسی کو ایمرجنسی کی صورت میں خون کی ضرورت ہوگی تو آغا ویلفیئر ارگنائزیشن اور میڈیکل ایڈ ٹیم انڈس ہسپتال کے تعاون سے ان تک خون کی رسائی ممکن بنائے گی۔انڈس ہسپتال کی ٹیم کیمپ میں ہر خون دینے والے ڈونر کے بنیادی خون ٹیسٹ مفت کرے گی اور اس کی رپورٹ بھی مہیا کرے گی۔