کراچی ۔گلبرگ ٹاؤ ن میں پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔نصرت اللہ

 پریس ریلیز

کراچی۔گلبرگ ٹاؤ ن میں پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔نصرت اللہ

گلبرگ ٹاؤن میں (گرے واٹر) سے پارکوں کو گرین

کر رہے ہیں۔

 ہماری کوشش ہے کہ گلبرگ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سھولتیں میّسر آسکیں۔نصرت اللہ

مورخہ: 09  مئی  2024

 

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا پارکوں کا دورہ۔گلبرگ ٹاؤ ن میں پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ دیواروں کی مرمّت، پودوں کو تراشنا، گھاس کی آب کاری، جاگنگ ٹریک کی مرمّت، فزیکل ایپلائنسس کی تنصیب اور بچوں کے لئے جھولے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ پارکوں کو تعمیر کرنا کافی نہیں ہوتا ان کی نگہداشت اور ہرا بھرا رکھنا کامیابی ہے۔پانی کی قلّت کی وجہ سے بڑے بڑے پارک ویران ہو جاتے ہیں۔  گلبرگ ٹاؤن میں اس بات کو خاص کر ان باتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے (گرے واٹر) سے پارکوں کو گرین کر رہے ہیں۔عرصہ دراز سے غیر فعال پارکوں کو فعال کرنا ایک ٹاسک تھا۔  مگر محکمہ (باغات) کے افسران اور عملے کی محنت سے 10ماہ کے عرصہ میں اکثر پارکوں کو فعال کر دیا گیا ہے جوکہ ہماری ذمہ داری کا ایک حصہ تھا۔  اس کے ساتھ عائشہ منزل سے لنڈی کوتل تک گرین بیلٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،  جس میں خوش نما پھولوں کے پود ے لگائے جائیں گے۔جو کہ گلبرگ کی عوام کے لے ایک خوش نما تبدیلی ہو گی۔ہماری کوشش ہے کہ گلبرگ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سھولتیں میّسر آسکیں جس کے لیئے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ دن وَرات کوشاں ہیں۔ ا س موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر (باغات) ندیم حنیف،  یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

           

          انچارج  انفارمیشن   

                                                                 ٹی ایم ای (گلبرگ)

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views