کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کا اعلان

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے ملک بھر میں گندم کے حالیہ بحران پر سخت تشویش اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالدار اشرافیہ پر مشتمل طبقے کے حکمرانوں ، کرپٹ افسرشاہی اور کاروباری مافیہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ملک کے مجموعی معاشی حالات سری لنکا کے حالات سے بھی بدتر ہو چکے ہیں ۔ ملک عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے ، عوام سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت ہر 15دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مختلف قسم کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ اضافی ٹیکسز لگا کر ریاستی کاروبار اور اپنی مالی مراعات پورے کر رہی ہے ۔ امداد قاضی نے کہا کہ حکمران اپنے اخراجات ، مالی مراعات اور مفت سہولیات ختم کرنے کے بجائے صرف اور صرف آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں اور غیر ملکی حکومتوں اور کمپنیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ،اپنے ملک کے انتہائی اہم ، حساس ، قیمتی اور ضروری اثاثے کوڑیوں کے مول غیروں کے حوالے کر رہے ہیں ، جس کے انتہائی بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں ۔ امداد قاضی نے مزید کہا کہ جب تک ملک کے سیاسی حالات کو صحیح ، صحت مند ، عوام دوست رخ میں تبدیل کرنے کا راستہ اختیار نہیں کیا جائے گا ، جب تک وفاق میں شامل تمام قومی وحدتوں اور ملحقہ ریاستوں کا حق حکمرانی تسلیم کرکے ، اکثریتی عوام کا اعتماد حاصل نہیں کیا جائے گا تب تک ملک کے حالات بہتر ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ امداد قاضی نے کہا کہ ملک بھر میں جس قسم کی وسیع پیمانے پر بنیادی عوام دوست انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے ، وہ اصلاحات صرف اور صرف نظریاتی انقلابی سیاسی قیادت کی رہنمائی میں عوام کے بھرپور عملی شرکت سے ہی ممکن ہو سکتی ہیں ،اس لیئے نااہل ، کرپٹ ، مفاد پرست کاروباری قیادت سے بہتری کی امید رکھنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا ۔ امداد قاضی نے ملک بھر کے نوجوانوں ، طالب علموں ، مزدوروں ، ملازمین ، خواتین ، ہاریوں ، کاشتکاروں ، دانشوروں ، صحافیوں ، وکلا برادری ، پڑھے لکھے باشعور اور باضمیر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فرسودہ اور استحصالی نظام کے مجاور مافیاز اور بار بار آزمائے ہوئے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیئے مشترکہ مسائل پر متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا راستہ اختیار کریں تاکہ اپنی قسمت کے فیصلے خود کیئے جا سکیں اور عوام دوست انقلابی نظام قائم کرنے کا راستہ ہموار کیا جا سکے ۔

☆☆☆☆☆

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views