گجرات شہر بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی

۔ جماعت اہلسنت کے مختلف گروپوں کی طرف سے شہر بھر میں جلوس نکالے گئے۔لوگوں نے جگہ جگہ جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا اور نذر ونیاز اور لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ شہر کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس دعوت اسلامی کی جانب سے فوارا چوک سے شروع ہو کر سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا دعوت اسلامی کے مرکز واقع شاہ جہانگیر روڈ پہ اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پہ جلوس کے روٹ پہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ 

شہر بھر کی عمارتوں پہ رنگی برنگی روشنیاں آویزاں کی گئیں  بالخصوص خواجگان روڈ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی دلہن کی طرح سجایا گیا۔ جگہ جگہ دودھ اور آب زم زم کی سبیلیں لگائی گئی جہاں لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور خواجگان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ اس پر مسرت موقع پر جگہ جگہ سیرت النبی کانفرنس اور محافل میلاد منعقد کی گئی جن میں علمائے کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پہ روشنی ڈالی اور لوگوں کو آپ کے اسوہ حسنہ پہ چلنے کی تلقین کی۔ دن کا اختتام پر امن انداز میں ہوا اور شہر بھر سے کوئی نا خوش گوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views