ہم جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اپنے علاقے سے کر کے چھوڑیں گے، ایس ایچ او بھائی خان تھانہ شیر شاہ : رپورٹ محمد حسین سومرو
ضلع کیماڑی کے بہترین اور دیانتدار ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ بھائی خان نے شیرشاہ تھانے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور قرآن خوانی کے بعد دعا کی گئی جس میں ملک اور قوم کی سلامتی کیلے خصوصی دعا کی گئی اور مدارس کے بچوں کیلئے کھانے کا پروگرام بھی رکھا گیا جب سے ايس ايس پی کیماڑی فیضان علی نے شیر شاہ تھانہ کا چارج بھائی خان کو دیا ہے تب سے ایس ایچ او بھائی خان جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا علاقہ چھوڑ دیں میں اپنے علاقے میں کسی قسم کا جرم یا جرائم پیشہ شخص کو برادشت نہیں کروں گا اور ہمارے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کاوژن ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے اور میں ہر صورت اس پر عمل کروں گا اور ایس ایچ او شیرشاہ بھائی خان ایک نڈر، بہادر اور غریب دوست انسان ہیں اور ان کے تھانہ کے دروازے علاقہ عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اکا کہنا ہے کہ میں عوام کا خادم ہوں اور میں اپنے علاقے کی عوام کو کسی جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ ں گا کیوں کہ سندھ پولیس کا ہے کام خدمت عوام کی ۔اور اسے عزم کے ساتھ ایس، او، شیر شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دن رات جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں ہیں ۔