ای این آئی بلوچستان اسپیشل رپورٹ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 26 اگست کی مد نائٹ میں صورتحال یہ ہے کہ پورے بلوچستان کے مختلف روڈز جن میں کوئٹہ ۔ قلات (N25)، کوئٹہ۔ سبی (N65)، کوئٹہ نوشکی (N40) اور لورالائی اور رکنی (N70) اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند ہیں۔ اسی طرح گوادر، تربت، ٹمپ،بالائیدہ، بلاگتار، گوراں اور لسبیلہ میں مختلف جگہوں پر روڈ بلاکس لگے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہاں دھماکے اور فائرنگ کی آواز سُنائی دے رہی ہے۔ بلاح میں دہشت گرودں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے ابھی تک پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔