
رپورٹ : محمد حسین سومرو
دوران کاروائی موٹرسائیکل سوار دو مسلح اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
فائرنگ کے تبادلہ میں ایک زخمی ملزم سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار اسٹریٹ کریمنلز کی شناخت محمد عزیز (زخمی) اور مفصل کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، ایمونیش اور اورنگی ٹاؤن سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان گن پوائینٹ پر موبائل فون اور کیش چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
مزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔