ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں غازی علم دین شہید کا95واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام غازی علم دین شہید کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ی رائے معمر قذافی کھرل نے کی جبکہ سیمینار میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے شجرعباس کھرل، عارف رشید خاں،جی کیو علوی ،وکلاءاورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی, سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اسد مدنی ، علامہ نوید اقبال ، علامہ، پیر محمد شفیق محمدی سیفی ، رائے معمر قذافی ،رائے قاسم مشتاق ،رائے شجر عباس سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ نبی رحمت(ﷺ) سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے, کوئی بھی مسلمان ختم نبوت (ﷺ)پر حملہ برداشت نہیں کر سکتا ہے غازی علم دین شہید وہ سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ایک گستاخ رسول کو جہنم واصل کر کے ہمارے لئے مشعل راہ بن گیا, انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بھی اپنے قول اور فعل میں غازی علم دین شہید بننے کی ضرورت ہے صرف اور صرف اسی صورت میں ہی ہم دنیا آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں, اس موقع ملکی تعمیروترقی اور غازی علم دین شہید کے درجات کی بلندی کے ل¾ے دعا بھی کی گئی۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…