
کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو)
گزشتہ ماہ قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ، دوران چوری گھر میں اکیلی رہنے والی خاتون کو قتل کرنے والے 2 ملزمان عزیز بھٹی پولیس نے گرفتار کرلئے ،
گلشن اقبال 12 دری میں 22 اپریل کو رہائشی بلڈنگ میں خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا تھا ،
عمر رسیدہ خاتون افشاں بانو فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں ،
گھر کے ملازم کے بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا انجام دی ،
ملزمان نے سونے کے زیورات جیولری اور نقد رقم چوری کی تھی ،
پولیس نے قتل کی واردات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ۔
گرفتار ملزمان آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی نے واردات میں خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔