ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ضلع بھر میں اضافی کنٹینرز اور ڈسٹ بن نصب کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ زیرو ویسٹ مہم اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے اضافی کنٹینرز اور ڈسٹ بن رکھے جارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا ا±ٹھایا جا رہا ہے جبکہ واٹر باوزرز کے ذریعے چھڑکاو کرکے صاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ اِدھر ا±دھر ڈالنے کی بجائے ڈسٹ بن میں ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا انجمن تاجران اپنی تنظیم کے ذریعے دوکانداروں ، ریڑھی بانوں کو پابند کریں کہ وہ کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن میں ڈالیں تاکہ کوڑا کرکٹ ا±ٹھانے میں آسانی ہو۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…