
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) ملکوال میں سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان۔ ملک کے دفاع کیلئے سنی علما کونسل کے رہنما اور کارکنان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کیمطابق سنی علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ محمد طاہر اشرف نے ملکوال کے علاقہ بوسال سکھا میں فیس دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور 26 کروڑ کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملکی دفاع کیلئے ضرورت پڑی تو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اس لئے جب تک کلمہ طیبہ موجود ہے پاکستان بھی ان شاءاللہ قائم رہے گا۔ سنی علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ نہیں ہے بلکہ اس کی ایک مضبوط فوج کے ساتھ کروڑوں عوام بھی جہاد کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے۔ علامہ طاہر اشرف نے کہا کہ ہمارے ملک کی امن خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ حملہ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر سنی علما کونسل کے ضلعی صدر راؤ اشرف حسینی، رانا واجد، اقبال خان، زاہد علی، عبدالقدیر زاہد گوندل، ممتاز مخلص، مختار احمد، آصف سجاد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔