
سانگھڑ بیورو چیف وقار بھٹی
سانگھڑ گرلز ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں ایک روزہ سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے مختلف ماڈلز پروجیکٹس ڈی این اے، پارٹیکل فزکس، نیوکلیئر پاور، علم فلکیات، روبوٹکس، بائیو میڈیکل لیبارٹری موضوعات کو عملی ماڈلز کے ساتھ پیش کیا تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سردار محمد شاہ کی ہدایت پر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سانگھڑ گورنمنٹ گرلز ڈگری ڈبل سیکشن ہائی اسکول میں ایک روزہ سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا ای ڈی او سیکنڈری سرور راجپوت نے سائنسی میلے کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا میلے میں طالبات نے اپنے ہاتھ کی محنت سے بنائے ہوئے پروجیکٹس کی رونمائی کی بچوں نے ڈی او سینکنڈری سے خوب داد وصول کی اس موقع پر ای ڈی او سیکنڈری سرور راجپوت اور پرنسپل شاہین گجر کا کہنا تھا سانگھڑ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٹیچرز کی محنت اور لگن کی وجہ سے سائنسی میلے میں مختلف پروجیکٹ پر ماڈلز بنائے ہیں انہوں نے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ مستقبل میں بچے اپنا نام روشن کرسکیں آخر میں سرور راجپوت کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو ٹرافی اور کیش انعام سے نوازا گیا

