رپورٹ : محمد حسین سومرو
کراچی : پولیس نے خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الى مستوئی۔
تین روز قبل پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں رمشاء زوجہ شاہ رخ (زخمی)، علیزه دختر شاہ رخ (زخمی) اور سبحان ولد شاہ رخ (جاں بحق) ہو گئے تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی صاحب کی تشکیل کردہ ٹیم نے ایس ایچ او اور نگی کی سربراہی میں کاروائی کرکے ملزم سمیر علی ہاشمی ولد حیدر علی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سمیر متاثرہ فیملی (خاتون کے شوہر شاہ رخ) کے ماموں کا بیٹا ہے جس نے خاتون سے دست درازی کے دوران مزاحمت پر خاتون اور ان کے بچوں پر نائیف بلیڈ اور بیٹری کے وار کرکے زخمی و جاں بحق کیا تھا۔
واقع کا مقدمہ الزام نمبر 577/2024 متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج ہے، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ، کراچی
