
کراچی : سچل پولیس نے رکشہ میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑ لیا، سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار ۔
رپورٹ : محمد حسین سومرو
سرغنہ ملزم عبدالکریم ولد غلام شبیر دیگر دو ساتھی
سکندر عبدالرشید اور
رب نواز ولد لال ڈنو کو سپر ہائی وے سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 3پستول 8 راؤنڈ رکشہ اور دیگر سامان برامد ۔
گرفتار ملزمان رکشہ نمبر D19 15085 سواریوں کو بٹھا کر ان کی جیبیں کاٹتے ہیں اور موقع دیکھ کراسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہیں۔
گرفتار ملزمان ماضی میں بھی مختلف تھانہ جات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ سچل تھانہ ،سائیٹ سپر ہائی وے تھانہ گلستان جوہر تھانہ شاہرا ہ فیصل تھانہ گلشن اقبال میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1761/2024 بجرم دفعہ 23(1) A مقدمہ الزام نمبر جی کمانڈر 1762/2024 بجرم دفعہ 23(1) A مقدمہ الزام نمبر 1763/2024 بجرم دفعہ 23(1) A قائم درج کرلئے گئے۔