کراچی کے علاقے پرانہ گولیمار کے قریب زبیری کالونی میں آئے دن ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ گزشتہ 10 دن میں 6 مختلف حصوں میں وارداتیں
آج ہونے والی ڈکیتی دکاندار کی حاظر دماغی کی وجہ سے ناکام
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
کراچی کے علاقے پرانہ گولیمار کے قریب زبیری کالونی میں آئے دن ڈکیتی کی وارداتوں میں اصافہ گزشتہ 10 دن میں 6 مختلف حصوں میں وارداتیں ہوئیں تمام وارداتوں کا طریقہ ایک جیسا ہے ڈکیتیوں کی طرف سے پہلے جگہ کا سروے پھر ناکہ لگا کر ڈکیتی کا طریقہ استعمال. آج ہونے والی ڈکیتی کو دکاندار نے بھاپ کے ناکام بنانے کی کوشش کی دکان دار نے ڈکیتیوں کی حرکات پر شک ہونے سے مزید دکانداروں کو آگاہ کیا جس کی وجہ سے ڈکییت صرف ایک کریانہ کی دکان سے نقدی اور موبائل فون اٹھا سکے علاقے میں اچانک چور چور کی صدا سے ڈکیت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا علاقے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح سے علاقع مکین پریشان علاقے والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی کیس میں کوئی پیشرفت نظر نہیں بس رسمی کاروائی دکھائی دیتی ہے کوئی بھی شخص محفوظ نظر نہیں آتا اس طرح کیسے کوئی کاروبار کریں عینی شاہدین کے مطابق ڈکیت گروپ 4 لڑکوں پر مشتمل ہیں چاروں لڑکے زبانی لحاظ سے سندھی ہیں علاقع مکین نے ایس ایچ او پاک کالونی ارو ڈی ایس پی سائٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس گروپ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور کانوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
