
پریس ریلیز
تاریخ: 14 جنوری 2025
حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
ذمہ دار اور باوقار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے احسن ناغڑ ۔
استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی قیادت میں ایک وفد نے حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب صدر جنید خانزادہ جنرل سیکریٹری اشوک شرما،نائب صدر جے پرکاش مورانی، جوائنٹ سیکریٹری فہیم بابر، خزانچی اکرم شاہد اور اراکینِ گورننگ باڈی علی حسن خان, لالا رحمان سموں، حمید الرحمن خان، خالد کھوکھر، حسین خان, جاوید علی، سہیل انصاری، ظفر ہا کھڑو، اقبال ملاح، کو دلی مبارکباد پیش کی وفد میں صدر سید رفعت زیدی، سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی منیب خان، قاری سعد اللّہ خان، محمد احمد ارائیں ودیگر شامل تھے اس موقع پر چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ یہ انتخاب نہ صرف صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ صحافی برادری ذمہ دار، باشعور اور اصولی قیادت پر یقین رکھتی ہے صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے میں ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور باوقار صحافت ہی عوام کے مسائل کو اجاگر کرتی، حکومتی پالیسیوں پر مثبت تنقید کرتی اور معاشرے میں شفافیت و احتساب کو فروغ دیتی ہے۔ موجودہ دور میں، جب جھوٹی خبروں، پروپیگنڈے اور ذاتی مفادات پر مبنی اطلاعات کا سیلاب آیا ہوا ہے، ذمہ دار صحافت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہےحیدرآباد پریس کلب نے ماضی میں بھی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہار کے دفاع اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہےصحافیوں کو درپیش معاشی مسائل، عدم تحفظ، پیشہ ورانہ دباؤ اور آزادیٔ صحافت کو لاحق خطرات جیسے اہم معاملات پر پریس کلب کی جدوجہد قابلِ تحسین رہی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ نو منتخب قیادت صحافتی اقدار، آئینی آزادیوں اور پیشہ ورانہ دیانت داری کو مقدم رکھتے ہوئے صحافی برادری کو مزید منظم، مضبوط اور باوقار بنائے گی۔ ساتھ ہی شہر حیدرآباد اور سندھ بھر کے عوام کو درپیش سماجی، معاشی اور انتظامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گی صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ نے احسن ناغڑ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن ایک ذمہ دار اور مثبت سوچ کی حامل تنظیم ہے جو قومی یکجہتی اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ ایسی کوششیں معاشرے میں استحکام اور آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں آخر میں وفد نے حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو سندھ کا تحفہ اجرک پھولوں کی ہار اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں سچ، حق اور انصاف کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
