







حیدرآباد 14 جنوری صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹرمحتسب اعلیٰ حیدرآباد ریجن سید محمد سجاد حیدرنے رورل ہیلتھ سنیٹر سحرش نگرحیدرآباد کا اچانک دورہ کیا ، دورے کا مقصد رورل ہیلتھ سینٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، طبی عملے کی حاضری ، ادویات کی دستیابی، مریضوں کودی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا – اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹرنے حاضری رجسٹر،ادویات کا اسٹاک رجسٹراور دیگر متعلقہ ریکارڈکی تفصیلی معائنہ کیا ، دورے کے دوران سینئر میڈیکل آفیسر/ انچارج ڈاکٹر آمنہ جبیں نے ریجنل ڈائریکٹر کو ہیلتھ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کے دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا- انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رورل ہیلتھ سینٹرکے اطراف کے علاقوں کے ہزاروں مریضوںکو بنیادی طبی سہولیات فراہم کررہا ہے – ڈاکٹر آمنہ جبیں کے مطابق ہیلتھ سینٹر میں روزانہ صبح کے اوقات میں6 گھنٹے او پی ڈی سروس فراہم کی جاتی ہے جس کے دوران مریضوں کا معائنہ اور روزمرہ کی ادویات مہیا کی جاتی ہے جبکہ 24 گھنٹے نارمل ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ ماہانہ اوسطاً 100 نارمل ڈیلیوری کی جاتی ہیں، ریجنل ڈائریکٹر نے ای پی آئی سینٹر اور مختلف اوپی ڈیز، لیبارٹری اور الٹرساﺅنڈوارڈ کا بھی دورہ کیاگیا، ڈیوٹی پر موجودسونولوجسٹ ڈاکٹر مرک میمن نے آگاہ کیا کہ روزانہ تقریباً 20 سے 25 مریضوں کے الٹراساﺅنڈکیے جاتے ہیں ،سینئر میڈیکل آفیسرنے بتایا کہ ہیلتھ سینٹر میںروزمرہ کے مختلف ٹیسٹ جن میں یورین پریگنینسی ٹیسٹ ، ملیریا،ڈینگی ودیگر ٹیسٹ کی سہولیت موجود ہے-ریجنل ڈائریکٹر نے فارمیسی اور اسٹور کا بھی معائنہ کیااور دویات کی دستیابی، اسٹاک کی صورتحال اور ریکارڈ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں ، اس موقع پر میڈیکل آفیسرنے بتایا گیا ہے ہیلتھ سینٹرمیں مستقل ایمبولینس کی سہولت موجود ہے تاہم ایمرجنسی کی صورت میں آن کال سروس کے تحت 5 سے 10 منٹ کے اندرایمبولینس دستیاب ہوجاتی ہے جبکہ ہیلتھ سینٹر میں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی سہولت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سہولت بھی موجود تھی- اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سید محمد سجاد حیدر نے سینٹر میں صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر دور دیا-
