ایس ایس پی حیدرآباد
حیدرآباد 14 جنوری 2026
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون منشیات فروش سمیت 9 ملزمان گرفتار، آئس، چرس، شراب اور مینپوری برآمد*
*تھانہ کینٹ*
انچارج لیڈیز سیکیورٹی سیشن کورٹ بمعہ لیڈیز اسٹاف دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش بنام ماہ جبین عرف آرزو راجپوت ساکن آورنگی ٹاؤن کراچی کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے 14 گرام آئس برآمد ہونے پر ملزمہ کے خلاف تھانہ کینٹ میں انچارج لیڈی سیکیورٹی سیشن کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ کرائم نمبر 7/2026 زیر دفعہ 9(2) 1 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ حالی روڈ*
حالی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ناظم گوپانگ اور محمد آصف شیخ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 500 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 5/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بی سیکشن*
بی سیکشن پولیس نے مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 11/2026 زیر 381A, 34 تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم بنام کمال ماچھی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں چوری شدہ سامان برآمد کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم شان یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 250 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 12/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران ملزم حسن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 13/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ٹنڈو جام*
ٹنڈو جام پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران تھانہ ٹنڈو جام کے مقدمہ کرائم نمبر 245/2025 زیر دفعہ 345 A ، 506A تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم گل محمد عرف گرو بنگالی کو گرفتار کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم غلام سرور عرف سرو ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 6/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد ذوالفقار قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 450 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 5/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
