
(رپورٹ) محمد حسین پرمار)
از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کی پیشہ ورانہ، مؤثر اور بروقت کارروائی پر شاباش دی جبکہ تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ بچوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔
ترجمان کراچی پولیس
