ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کا فئیر ویل، کورس پر روانگی
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے اعزاز میں فئیر ویل تقریب منعقد کی گئی، جہاں ان کی کورس پر روانگی کے موقع پر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
زیشان شفیق صدیقی کو ایک فرض شناس، باصلاحیت اور بااخلاق افسر کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ ماتحت عملے اور شہریوں سے عزت و احترام کا رویہ رکھا۔
ان کی قیادت میں ضلع سینٹرل جیسے حساس علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی اور کئی علاقوں کو نو گو ایریا سے زیرو کرائم کی سطح تک لانے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔
تقریب میں شریک افسران و معززین کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں ان کی محنت، پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
