
ماں بولی سے محبت فطری عمل ہے: فیاض حسین عباسی
سندھی لینگویج اتھارٹی کا بنیادی کام سندھی زبان کی تعلیم، ترقی اور استعمال کے لیے قانونی اقدامات کرنا ہے: ڈاکٹر شیر مہرانی
حیدرآباد (پی آر) سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیر مہرانی نے کمشنر حیدرآباد جناب فیاض عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس دوران سندھی زبان کے فروغ اور استعمال سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے کہا کہ سندھی لینگویج اتھارٹی کے ساتھ مل کر زبان کے استعمال اور فروغ میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شیر مہرانی نے کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کو سندھی لینگویج اتھارٹی کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوشی سے قبول کر لیا۔
