*
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار، چرس, شراب اور مینپوری برآمد
تھانہ ٹنڈو یوسف
ٹنڈو یوسف پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 07/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم عمران عرف ڈبا قاضی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 8/2026 زیر دفعہ 9-1(3) B نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ پنیاری
پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن علی صدیقی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 7/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ سٹی
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سنتوش میگھواڑ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 6/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ حالی روڈ
حالی روڈ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران کرائم نمبر 7/2026 زیر دفعہ 506/2,504,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم سید شان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 700 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 9/2026 زیر دفعہ گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید کارروائی میں ملزم طارق خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 534 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 11/2026 زیر دفعہ 9-1(3) B نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ ہتڑی
ہتڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب علی پنہور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 17/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ ٹنڈو جام
ٹنڈو جام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصیراللہ بلیدی کو 500 عدد مینپوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 200 عدد مینپوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 10/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
