ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد
مورخہ:18 جنوری 2026
حیدرآباد پولیس کی غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کاروائیاں۔ 4 ملزمان گرفتار،غیر قانونی رسیدیں برآمد
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر تھانہ ہتڑی اور سٹی پر مقدمات داخل 4ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
*پولیس اسٹیشن ہتڑی*
تھانہ ہتڑی پولیس نے ملزم صابر بروہی کو اسرا اسپتال کے باہر شاہراہِ عام سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر گرفتار کرکے اسکے قبضے سے غیر قانونی رسیدیں برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ 12/2026 زیر دفعہ 420 PPC کا داخل کرلیا ہے ۔
*پولیس اسٹیشن سٹی*
سٹی پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکس میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کلیم اللہ کی مدعیت میں کوہ نور چوک پر شاہراہِ عام سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر ملزمان عارف مارواڑی, شیراز علی اور محمد فیضان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی پارکنگ رسیدیں برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ 7/2026 زیر دفعہ 420,417,34ppc داخل کرکے تفتیش شروع کردی ہے
