
کھاریاں (شاہد بیگ سے ) اعجاز مرزا بطور چیئرمین بہترین انتخاب ہیں، سید کلیم اللہ گیلانی (CEO لبرٹی گجرات)
سید کلیم اللہ گیلانی، سید ندیم اللہ گیلانی (CEO آواز ایڈ ) اور مرزا شہباز گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب پہنچے، جہاں انہوں نے نو منتخب چیئرمین کھاریاں پریس کلب مرزا اعجاز کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کھاریاں پریس کلب کی منتخب کابینہ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کھاریاں پریس کلب مرزا اعجاز کا انتخاب ایک بہترین، بروقت اور قابلِ تحسین فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرزا اعجاز ایک قابل، محنتی اور اچھی شہرت کے حامل صحافی ہیں، جو اپنی صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ اوصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے کھاریاں پریس کلب کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنائیں گے۔مبارکباد پیش کرنے والوں نے کھاریاں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل، شہریوں کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافیوں کے مابین اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی اور بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرے گی۔
