نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان ( این ایف ایچ آر پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحیم کا گل پلازہ کا دودہ .
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان ( این ایف ایچ آر پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحیم کا چئیرمن محب سماجی کونسل اسلم خان فاروقی، وائس چیئرمین زاہد حسین ،کراچی سیٹیزن کونسل کے صدر محفوظ النبی خان ، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان (سندھ) کے صوبائی صدر علامہ مرتضی رحمانی اور سینیئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ لیاقت علی میو کے ہمراہ گل پلازہ کا دودہ ۔ اس دورے کے موقع پر تاجر برادری سے اظہار افسوس کیا اور ان کے رنج و غم میں شراکت کا بھی یقین کرایا اس کے ساتھ ساتھ
مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہی کراچی کی تاریخ میں ایسے واقعات پہلے بھی رونماء ہوتے رہے ہیں جو حکومتی اداروں کی غفلت کی کھلی تصویر ہیں۔اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ اس واقع کے پس منظر جو بھی ادارے ہیں چاہے وہ کسی طرح بھی موجود ہیں ان کے عہدے داروں سے رخصت کر کے شفاف کاروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کی جائیں ۔مرتضی رحمانی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کے متاثرین تاجروں کو جو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اس کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنا کر متاثرین کو پہنچائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔
