
پولیس نے 36 گھنٹے میں اغواء برائے تاوان کا کیس حل کرلیا
کراچی 🙁 محمد حسین سومرو) ایسٹ زون پولیس نے 36 گھنٹے میں اغواء برائے تاوان کا کیس حل کرلیا , دو اغواء کار گرفتار، سونے کا کڑا اور موبائل فونز برآمد۔
ملزمان نے شہری بلال کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور برہنہ ویڈیو بناکر 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔
متاثرہ شہری نے دوست کے ذریعے 5 لاکھ روپے ملزمان کے اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔
ملزمان نے تاوان وصولی کے بعد انکار کیا اور 1.5 منتقلی کا بتایا، جبکہ مکمل تاوان نہ ملنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزمان نے بقایا رقم کے عوض متاثرہ شہری کے گھر والوں سے سونے کا کڑا بھی لے لیا۔
تاوان ملنے کے بعد ملزمان شہری کو گلزارِ ہجری کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے واقع کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کروایا۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل ولد اسماعیل اور پرویز ولد یاسین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے سونے کا کڑا (مالیتی 3.5 لاکھ)، موبائل فونز اور پرس برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
