ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار، چرس، شراب، گٹکا اور مینپوری برآمد*
*سی پی پبن*
پبن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان علی پڑھیار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 23/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا
*تھانہ پھلیلی*
پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طلعت حسین عرف راجہ کچھی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 678 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 16/2026 زیر دفعہ 9-1(3) B نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہتڑی*
ہتڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان دیدار حسین مگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 15 گرام چرس اور عرفان مگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 22/2026 اور کرائم نمبر 23/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے
*تھانہ ٹنڈو جام*
ٹنڈو جام پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم شکیل گاڈہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر اور ملزمان ہر ایک عاشق لاشاری اور شمش اللہ پٹھان سے 100 پیکٹ گٹکا برآمدگی پر مقدمہ 13/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس اور مقدمہ 14/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں مزید گٹکا سپلائی رکشہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔
