کراچی: مچھر کالونی میں تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق
*ناظم آباد نمبر 3 کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی*
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب تیز رفتارسوزوکی کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں معصوم کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی کمسن بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ محمد ربی عالم ولد نبی حسین کے نام سے کی گئی۔
ڈاکس پولیس کے مطابق متوفی کمسن بچہ اپنے گھرکے باہر کھیل رہا تھا کہ تبھی تیزرفتار مرغیاں سپلائی کرنے والی سوزوکی کی زد میں آگیا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور سوزوکی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیرخاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس مطابق حادثہ ڈرائیورنگ لائسنس برانچ ناظم آباد کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔
