


سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے لیاقت آباد ڈاک خانے پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
سانحۂ گل پلازہ، جو ایک قومی سانحہ قرار دیا جا چکا ہے، اس کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے لیاقت آباد ڈاک خانے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی بھائی تھے۔ ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی معاذ محبوب بھائی، لیاقت آباد ٹاؤن کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر عمر اسماعیل بھائی، ٹاؤن کمیٹی ممبرز شفیق الرحمٰن بھائی اور تنویر بھائی نے شرکت کی۔
دعائیہ تقریب میں لیاقت آباد کی تمام بڑی مارکیٹس—فرنیچر مارکیٹ، کلاتھ مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، کریانہ مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ—اور دیگر مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے تاجر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے شہداء کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
آمین۔
اس موقع پر یوسی 36 یوسی آرگنائزر زاھد خان بھائی یوسی 37 جوائنٹ یوسی آرگنائڑر علی بھائی یوسی 39/b یوسی آرگنائزر محمد وسیم بخشی بھائی یوسی 40 یوسی آرگنائزر محمد رئیس بھائی یوسی 42 یوسی آرگنائزر امان اللہ بھائی یوسی 42/B یوسی ارگنائزر ہمایوں شیخ بھائی یوسی 43 یوسی آرگنائزر جنید نظامی بھائی اور یوسی کمیٹی کے ذمہ داران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
