خواتین کو یرغمال بناکر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا ۔
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
کراچی میں کیماڑی ڈاکس پولیس کی تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی، ایس ایس پی امجد شیخ اور انکی ٹیم نےگھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ایس ایس پی کیماڑی نے چار رکنی ڈکیت گروہ کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سےاسلحہ دو پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون اور طلائی زیوارات برآمد کئے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی،ملزمان ڈکیتی کے دوران گھر کی خواتین کو بھی حراساں کرتے تھے۔ خواتین اور بزرگ بچوں کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا جاتا تھا، ملزمان نے دسمبر 2025 میں مدینہ چوک پر گھر میں لوٹ مار کی واردات کی تھی ملزمان نے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات، دو موبائل فون اور نقدی رقم لوٹی تھی ملزمان کی شناخت مصطفیٰ، یاسین، ابوبکر اور عبد الرحمٰن کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم مصطفیٰ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آویزاں ہوئی تھی، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہےابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے درجنوں لوٹ مار اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا، گرفتار ملزم یاسین پر تھانہ ڈاکس میں شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ درج ہے ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے موبائل فون اور نقدی رقم چھینی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مزید ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
